ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 26, 2024 10:12 AM

printer

ملک آج یوم آئین منا رہا ہے۔ اس سال آئین کو اپنائے جانے کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

 صدر جمہوریہ دروپدی مرمو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گی۔

ملک آج یوم آئین منا رہا ہے۔ حکومت نے بھارتی آئین کو اختیار کیے جانے کے 75 سال منانے کے لیے آج سے سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا اعلان کیا ہے۔ اِس برس آئین کو اپنائے جانے کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں اور ملک بھر میں 26 نومبر 2025 تک سال بھر تقریبات جاری رہیں گی۔ 26 نومبر 1949 کو قانون ساز اسمبلی نے آئین کو اپنایا تھا، جسے 26 جنوری 1950 کو نافذ کیا گیا تھا۔

آئین کے دن کے موقع پر دلی میں سموِدھان سَدن کے مرکزی ہال میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی جہاں صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ممبروں سے خطاب کریں گی۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیراعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اِس موقع پر موجود ہوں گے۔ اِس کے علاوہ مرکزی وزراء، پارلیمنٹ کے اراکین، دلی میں مشنوں کے سربراہان اور دیگر معزز شخصیات پروگرام میں شرکت کریں گی۔

آئین کو اپنائے جانے کے 75 سال پورے ہونے پر ایک مخصوص یادگاری سکہ اور ایک ٹکٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

 Making of the Constitution of India: A Glimpse

اور

Making of the Constitution of India and its glorious Journey

کے عنوان سے کتابوں کا بھی اجرا کیا جائے گا۔ آئین کو سنسکرت اور میتھلی زبانوں میں بھی جاری کیا جائے گا۔

Art of the Constitution of India کے نام سے ایک مخصوص کتابچہ بھی جاری کیا جائے گا۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت نے 19 نومبر2015  کو اعلان کیا تھا کہ حکومت ہر سال 26 نومبر، یوم آئین کے طور پر منائے گی۔

یہ تقریبات ہمارا سمودھان، ہمارا سو ابھیمان کے نام سے چلائی جا رہی مہم کے تحت منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس کا مقصد آئین کے معماروں کی خدمات کا احترام کرنا اور اس میں موجود بنیادی اقدار کا اعادہ کرنا ہے۔ یوم دستور کے موقع پر آج اسکول سے لے کر دفاتر تک اور شہروں سے لے کر گاوؤں تک پورے بھارت کے لاکھوں لوگ ایک ساتھ تمہید پڑھیں گے۔ ایک خصوصی ویب سائٹ Constitution75.com بھی بنائی گی ہے تاکہ لوگ انٹر ایکٹیو سرگرمیوں اور وسائل کے ذریعہ آئین کی روایت سے جڑ سکیں۔ لوگ مہم کی ویب سائٹ پر تمہید پڑھتے ہوئے اپنے ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور شرکت کا سرٹیفکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ حکومت نے لوگوں سے اس تاریخی لمحہ کا حصہ بننے اور آئین کے تئیں اجتماعی فخر کا اظہار کرنے پر زور دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں