ملک آج پنڈت دین دیال اپادھیائے کی برسی منارہا ہے۔ اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ پنڈت دین دیال اپادھیائے نے اپنی زندگی کے ہر لمحے کو بھارت کی شان و شوکت کو بحال کرنے کیلئے گزارا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب شاہ نے بھارتی سیاست میں انتودیہ کے اصول قائم کرنے کا سہرا پنڈت دین دیال کو دیا۔ انہوں نے کہاکہ اُن کی سوچ و فکر اور اصول عوام کی خدمت کیلئے ہم وطنوں کو ہمیشہ تحریک دیتی رہے گی۔ BJP کے قومی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی آج نئی دِلی میں پارٹی کے ہیڈکوارٹرس میں پنڈت دین دیال کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پنڈت دین دیال اپادھیائے 1953 سے 1968 تک بھارتیہ جن سنگھ کے رہنما تھے۔×
Site Admin | February 11, 2025 3:42 PM
ملک آج پنڈت دین دیال اپادھیائے کی برسی منارہا ہے۔
