بھارت کے آئین کے معمار، بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 69 ویں برسی کے موقع پر آج مہاپری نروان دِوس منایا جا رہا ہے۔ اس دن، ملک ایک منصفانہ اور جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے باباصاحب امبیڈکر کی تعلیمات اور عزم کی عکاسی کرتے ہوئے اُنہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
ملک کی تعمیر میں ڈاکٹر امبیڈکر کے گراں قدر تعاون کو اُجاگر کرنے کے لیے ملک بھر میں کئی پروگراموں کا انقعاد کیا جا رہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش، پارلیمنٹ کے دیگر ارکان سمیت کئی معزز رہنما نئی دلّی میں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے پریرنا استھل میں بھارتی آئین کے اعلیٰ معمار کو گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔
ڈاکٹر امبیڈکر ایک قابل احترام رہنما، مفکر، دانشور، ماہر اقتصادیات اور سماجی مصلح تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی مساوات اور ذات پات کی بنیاد پر امتیازی برتاؤ کے خاتمے کے لیے وقف کر دی۔ بابا صاحب کو 1990 میں بعد از مرگ بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔×
مہاراشٹر میں، آج مہارپری نروان دِوس کے موقع پر ممبئی میں واقع بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی آخری آرام گاہ Chaitya Bhoomi پر متوقع لوگوں کے ہجوم کے پیش نظر وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اُن کی 69 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر سے لاکھوں لوگوں کے ممبئی میں جمع ہونے کا امکان ہے۔
گریٹر ممبئی کی میونسپل کارپوریشن نے اس کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی ہیں، جن میں بڑے ہجوم کا انتظام کرنے کے لیے عارضی پنڈال اور پناہ گاہیں تیار کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں ایک کنٹرول روم، ایمبولینس، پورٹیبل بیت الخلا، پینے کے پانی کے مراکز اور صحت کی جانچ اور علاج و معالجہ کے لیے طبّی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
Kurla LTT Terminus اور Wadala میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر کالج میں بھی ٹرانسورٹ اور ضروری خدمات جیسے کہ پینے کا پانی اور بیت الخلا کا انتظام کیا گیا ہے۔ وسطی ریلوے اس موقع پر مسافروں کی بھیڑ کے پیش نظر خصوصی ٹرینیں بھی چلا رہا ہے۔
مدھیہ پردیش میں بابا صاحب امبیڈکر کے مہانران دِوس کے موقع پر آج کئی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ امبیڈکر پنچ تیرتھ میں سے ایک Mhow میں ان کی جائے پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ساگر-کے ڈاکٹر ہری سنگھ گور یونیورسٹی میں ایک لیکچر کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
اِدور میں اکھل بھارتیہ انو سوچت جاتی یوا جَن سماج نے آج شام کو ایک خراج عقیدت میٹنگ کا اہتمام کیا ہے۔×
Site Admin | December 6, 2024 9:36 AM