آج اتحاد کا قومی دن ہے۔ ہر سال ملک 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کی یاد مناتا ہے، جو بھارت کی جنگ آزادی کے اہم مجاہد اور ملک کے پہلے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ تھے۔ قومی اتحاد کا دن مختلف رجواڑہ ریاستوں کو متحد کرکے ایک ملک بنانے اور ملک کے لوگوں میں یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینے میں اُن کی کوششوں کی یاد دلاتا ہے۔ اپنی غیر معمولی قیادت اور قومی سلامتی کے لیے اپنے بے لوث عزم کے لیے معروف سردار ولبھ بھائی پٹیل کو بھارت کے مردِ آہن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح گجرات کے کیوڑیا میں ایکتا نگر میں مجسمہئ اتحاد پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ جناب مودی نے ایکتا وِوس کا عہد دلایا۔
اِس سال کی ایکتا دِوس پریڈ میں 9 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام ایک علاقے کی پولیس، چار مرکزی مسلح پویس فورسز، NCC کے 16 دستے اور ایک بینڈ مارچ میں شامل ہوگا۔NSG کا Hell March دستہ،BSF اور CRPF کے خواتین اور مرد بائک سواروں کی طرف سے جرأت مندانہ مظاہرے،پریڈ میں خصوصی توجہ کا مرکز رہیں گے۔BSF کی طرف سے بھارتی مارشل آرٹ، اسکولی بچوں کی طرف سے Piped Band Show اور بھارتی فضائیہ کی طرف سے سوریا کرن Flypast بھی توجہ حاصل کریں گے۔