ملک آج سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو اُن کی برسی پر یاد کررہا ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں نے دلّی میں شکتی اِستھل پر اندرا گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اندرا گاندھی میموریل پر ایک ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب کھڑگے نے کہا کہ اندرا گاندھی نے ملک کے اتحاد اور سالمیت کا تحفظ کرنے اور ایک مضبوط اور ترقی پذیر بھارت کی تعمیر میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ x