ملک آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کو اُن کی 77 ویں برسی اور شہادت کے دن پر خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔ اس موقع پر آج صبح نئی دلی میں گاندھی سمادھی راج گھاٹ پر سبھی مذہوں کا دعائیہ جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔
ہر سال 30 جنوری کو ملک مہاتما گاندھی کی زندگی اور وراثت کو اعزاز دیا جاتا ہے جو آزادی کے لیے بھارت کی جدوجہد کی رہنمائی کے ایک روشن مشعل تھے۔ یہ دن شہیدوں کے دن یا شہیدی دوس کے طور پر بھی منایا جاتاہے۔x