ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 30, 2025 4:02 PM

printer

ملک آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کو، اُن کی ستتر ویں برسی اور شہادت کے دن پر خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔

ملک آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کو، اُن کی 77 ویں برسی اور شہادت کے دن پر خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔ اس موقع پر آج صبح نئی دلّی میں راج گھاٹ میں گاندھی سمادھی پر سبھی مذہوں کا دعائیہ جلسہ منعقد کیا گیا۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے قومی راجدھانی میں مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلدائرہ نذر کیا۔

نائب صدرِ جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے بھی اِس موقع پر مہاتما گاندھی کی یادگار پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ مرکزی وزراء راج ناتھ سنگھ، منوہر لال کھٹر، فوج کی تینوں شاخوں کے سربراہان اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ ہر سال 30 جنوری کو ملک میں، مہاتما گاندھی کی زندگی اور اقدار کو اعزاز پیش کیا جاتا ہے، جو بھارت کی جدوجہدِ آزادی کی رہنمائی کیلئے ایک روشن مشعل تھے۔ یہ دن شہیدوں کے دن ”شہیدی دِوس“ کے طور پر بھی منایا جاتاہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں