ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 2, 2024 10:49 AM

printer

ملک آج بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو ان کی سالگرہ پر خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔

ملک آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کو اُن کی 155 ویں سالگرہ پر خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔ ملک بھر اور بیرون ملک بھارتی مشنوں کے ذریعے سلسلہ وار تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔ قومی راجدھانی میں راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر سبھی مذاہب کا ایک دعائیہ جلسہ منعقد کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ وزیراعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزراء، لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت نذر کیے۔

ملک آج سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو بھی ان کی 120 ویں یومِ پیدائش پر یاد کر رہا ہے۔ نائب صدر، وزیراعظم، لوک سبھا اسپیکر، مرکزی وزراء، لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے دلی میں ان کی سمادھی وجے گھاٹ پر جاکر لال بہادر شاستری کو گلہائے عقیدت نذر کیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں