ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 17, 2024 9:29 PM

printer

ملک، آج لالہ لاجپت رائے کو، اُن کی 96 ویں برسی پر یاد کر رہا ہے، جنھیں پنجاب کیسری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے

ملک، آج لالہ لاجپت رائے کو، اُن کی 96 ویں برسی پر یاد کر رہا ہے، جنھیں پنجاب کیسری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اُن کی موت ایک برطانوی پولیس کے ہاتھوں اُن کے سر پر ڈنڈا مارکر زخمی کئے جانے سے ہوئی تھی جب وہ سائمن کمیشن کے خلاف، ایک پُرامن مظاہرے کی قیادت کر رہے تھے۔ وہ لال بال پال شخصیتوں میں سے ایک تھے جنھوں نے بھارت کی جدوجہد آزادی میں اہم رول ادا کیا تھا۔ یہ شخصیتیں تھیں، لالہ لاجپت رائے، بال گنگا دھر تِلک اور بِپن چندر پال۔پنجاب کے موگا ضلعے میں اُن کے آبائی گاؤں Dhudikey میں اُنھیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب کے کابینہ وزیر ہرپال سنگھ چیما اور دیگر شخصیتوں نے شہید لالہ لاجپت رائے کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں