ملازمین کے پروویڈینٹ فنڈ کی تنظیم EPFO نے اِس سال اکتوبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 41 ہزار نئے ممبروں کا اندراج کیا ہے۔ محنت اور روزگار کی وزارت نے کہا ہے کہ ممبروں کی تعداد میں اس اضافے کو روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع، ملازمین کے فوائد سے متعلق بیداری میں اضافے اور ملازمین تک رسائی کے لیے EPFO کے موثر اقدامات سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔
پے رول کے عارضی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ EPFO نے رواں مالی برس کے اکتوبر کے مہینے میں تقریباً سات لاکھ 50 ہزار نئے ممبروں کا اندراج کیا ہے۔
اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں 18 سے 25 سال کی عمر کے ممبروں کی اکثریت ہے، جو مذکورہ مدت کے دوران شامل کیے گئے کُل ممبروں کا 58 فیصد سے زیادہ ہے۔×