ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ سے متعلق تنظیم EPFO نے گزشتہ سال نومبر میں 14 لاکھ 63 ہزار ممبروں کو شامل کیا ہے جو اکتوبر 2024 کے مقابلے کل ممبروں کی تعداد میں 9 اعشاریہ صفر سات فیصد کا اضافہ ہے۔ محنت اور روزگار کی وزارت نے اِس اضافے کا سہرا روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع، ملازمین کے فائدوں سے متعلق بیداری میں اضافے اور EPFO کے کامیاب آؤٹ ریچ پروگراموں کو دیا ہے۔ EPFO کے مطابق پچھلے سال نومبر کے مہینے میں تقریباً 8 لاکھ 74 ہزار نئے ممبروں کو شامل کیا جاچکا ہے۔
نئے پیرول اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نومبر 2024 میں اٹھارہ سے 25 سال کی عمرکے 4 لاکھ 81 ہزار نئے ممبروں کو جبکہ دو لاکھ 40 ہزار نئی خاتون ممبروں کو شامل کیا گیاہے۔