ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 20, 2024 9:48 PM

printer

ملازمین کی پرویڈینٹ فنڈ تنظیم EPFO نے اِس سال مئی کے مہینے میں ساڑھے 19 لاکھ ارکان کو شامل کیا ہے

ملازمین کی پرویڈینٹ فنڈ تنظیم EPFO نے اِس سال مئی کے مہینے میں ساڑھے 19 لاکھ ارکان کو شامل کیا ہے۔ اپریل 2018 میں payroll سے متعلق پہلے اعداد و شمار جاری کیے جانے کے بعد سے یہ اضافہ سب سے زیادہ ہے۔ سالانہ تجزیے سے پچھلے سال مئی مہینے کے مقابلے اِس سال 19 اعشاریہ چھ-دو فیصد کے اضافے کا اظہار ہوتا ہے۔ رکنیت میں اِس اچھال کے مختلف پہلو بتائے گئے ہیں۔ اِن میں روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع، ملازمین کے فائدوں کے تعلق سے بڑھتی ہوئی بیداری اور EPFO کے رابطہ پروگراموں کا مؤثر ہونا شامل ہے۔
اعداد و شمار سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اِس سال مئی کے مہینے کے دوران تقریباً 9 لاکھ 85 ہزار نئے ارکان نے اپنا اندراج کرایا۔ اِس طرح اپریل مہینے کے مقابلے اِس میں 10 اعشاریہ نو-چھ فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ پچھلے سال مئی کے مہینے کے مقابلے ساڑھے گیارہ فیصد کا اضافہ ہوا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں