ملازمین کی پرویڈینٹ فنڈ تنظیم EPFO نے اِس سال مئی کے مہینے میں ساڑھے 19 لاکھ ارکان کو شامل کیا ہے۔ اپریل 2018 میں payroll سے متعلق پہلے اعداد و شمار جاری کیے جانے کے بعد سے یہ اضافہ سب سے زیادہ ہے۔ محنت اور روزگار کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مئی 2024 کے دوران تقریباً 9 لاکھ 85 ہزار نئے ارکان نے اپنا اندراج کرایا ہے۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ اس سال مئی کے مہینے سے نئے ممبران میں دس اعشاریہ نو چھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ سالانہ تجزیے سے پچھلے سال مئی کے مہینے کے مقابلے اِس سال 19 اعشاریہ چھ-دو فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ رکنیت میں اِس اچھال کے مختلف پہلو بتائے گئے ہیں۔ اِن میں روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع، ملازمین کے فائدوں کے تعلق سے بڑھتی ہوئی بیداری اور EPFO کے رابطہ پروگراموں کا مؤثر ہونا شامل ہے۔ payroll کے اعدادوشمار اس بات کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ تقریباً14 لاکھ ارکان اس سے خارج ہوئے اور اس کے بعد دوبارہ EPFO میں شامل ہوئے۔x