مغربی کنارے اور اردن کے درمیان سرحدی راہداری پر تین اسرائیلیوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی دفاعی فورسز IDF نے بتایا کہ اردن کا حملہ آور جس کی شناخت Maher Jazi کے طور پر ہوئی ہے وہ اردن کی طرف سے ایک ٹرک میں Allenby پل کی طرف آیا اور اس نے گولی باری شروع کردی۔ IDF کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو ہلاک کردیا اور ٹرک کی تلاشی لی۔ اردن نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہے۔ اس واقعے کے بعد اس سرحدی راہداری کو دونوں طرف سے بند کردیا گیا ہے۔
Site Admin | September 9, 2024 2:55 PM
مغربی کنارے اور اردن کے درمیان سرحدی راہداری پر تین اسرائیلیوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا
