بھارتی محکمہ موسمیات نے ملک کے مغربی ساحل اور گجرات خطے میں آج شدید ترین بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کونکن، گوا، وسطی مہاراشٹر، گجرات، ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک، سوراشٹر اور کَچھ کے دور دراز کے علاقوں میں بھی آج شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اِن علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ اور کیرالہ کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے اگلے چار دنوں کیلئے تلنگانہ، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، چھتیس گڑھ اور شمالی اندرونی کرناٹک میں شدید ترین بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے سینئر سائنسداں آر کے جینامنی نے بتایا کہ اوڈیشہ کے ساحل پر کم دباؤ کی پٹی تیار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گجرات، کرناٹک اور مہاراشٹر خطوں میں مانسون فعال ہوگیا ہے۔
Site Admin | July 16, 2024 2:34 PM