ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 8, 2024 9:58 AM

printer

مغربی ساحل، شمال مشرق، مشرقی بھارت اور اترپردیش میں اگلے پانچ دن کے دوران موسلادھار بارش کی پیش گوئی

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے مغربی ساحل سے متصل شمال مشرقی اور مشرقی بھارت اور اترپردیش کے کئی حصوں میں اگلے پانچ روز کے دوران بہت زور دار بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بہار اور اوڈیشہ میں دور دور تک شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ آسام اور میگھالیہ میں بھی اس مہینے کی 10 اور 11 تاریخ کو بارش ہو سکتی ہے۔ کونکن اور گوا، مدھیہ مہاراشٹر، کیرالہ اور ماہے، لکشدیپ اور ساحلی کرناٹک کے علاقوں میں اگلے پانچ روز کے دوران گرج چمک اور بجلی کے ساتھ دور دور تک ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے ممبئی کے مضافات، پال گھر، تھانے اور رتناگیری ضلعوں میں شدید بارش اور گرج چمک کے تعلق سے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

IMD نے وسطی مہاراشٹر کے مختلف اضلاع کے لیے بھی Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔

موسلا دھار بارش کے سبب ممبئی کے مختلف علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور شہر میں گاڑیوں کی آمدروفت متاثر ہوئی ہے۔

ٹرینیں 10 سے 15 منٹ کی تاخیر سے چل رہی ہیں کلKasara اور Titwla کے درمیان وسطی لائن کی مضافاتی ٹرین سروس ایک پیڑ کے پٹریوں پر گرنے کے سبب منسوخ کردی گئی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں