ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 19, 2025 10:01 PM

printer

مغربی بنگال کے گورنر نے مرشدآباد میں تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ کنبوں کو مدد کا یقین دلایا

مغربی بنگال کے گورنر ڈاکٹر سی وی آنند بوس نے آج مرشدآباد ضلعے میں شمشیر گنج اور جعفرآباد کے تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انھوں نے مرشدآباد میں وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف پُرتشدد احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کو ہرممکن امداد کا یقین دلایا۔
شمشیر گنج میں گورنر موصوف نے اُس کنبے کے ارکان سے ملاقات کی جہاں ایک شخص اور اُس کے بیٹے کو اِس مہینے کی 12 تاریخ کو لوگوں کے ایک بے قابو ہجوم نے ہلاک کردیا تھا۔ پولیس نے ہلاکت کے سلسلے میں بڑے ملزم Inmajul Haque سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جعفرآباد کے لوگوں نے اپنے تحفظ کیلئے سرحدی حفاظتی فورس BSF کے کیمپ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری طرف خواتین سے متعلق قومی کمیشن کی چیئرپرسن Vijaya Rahatkar کی سربراہی میں پانچ ارکان کی ٹیم نے ہرگوبند داس اور چندن داس کے کنبے سے ملاقات کی جو شمشیر گنج میں اِس مہینے کی 12 تاریخ کو لوگوں کے ایک ہجوم کے حملے میں مارے گئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں