September 7, 2024 2:50 PM

printer

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے Aparajita بل 2024 کو صدر جمہوریہ کے پاس بھیج دیا ہے

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے Aparajita خواتین اور بچوں سے متعلق (مغربی بنگال میں فوجداری قوانین میں ترمیمی) بل 2024 کو متعدد خامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے پاس بھیج دیا ہے۔ یہ بل ریاستی اسمبلی میں گزشتہ ماہ کی 9 تاریخ کو کولکاتہ کے آر جی کر اسپتال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کی بہیمانہ عصمت دری اور قتل کے بعد پاس کیا تھا۔ بل میں عصمت دری کے مرتکب افراد کیلئے، اس صورت میں کہ اس کی وجہ سے متاثرہ کی موت ہوجاتی ہے یا وہ متاثرہ کو بری حالت میں چھوڑتا ہے، سزائے موت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ گورنر نے کل شام ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یہ بل جلد بازی میں تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بل کے ساتھ تکنیکی رپورٹ نہ بھیجنے کا ذمہ دار ریاستی سکریٹریٹ کو قرار دیا اور کہاکہ یہ اُن کی ناکامی ہے۔آر جی کر کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے گورنر موصوف نے کہا کہ یہ ریاستی حکومت کا فرض ہے کہ وہ بل کا انتظار کئے بغیر متاثرہ کے خاندان کو انصاف فراہم کرے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں