ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

مغربی بنگال کے، مرشدآباد ضلع میں تشدد کے پیشِ نظر داخلی امور کی مرکزی وزارت کے سکریٹری گووِند موہن نے کل ریاست کے چیف سکریٹری اور DGP کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کی۔

مغربی بنگال کے، مرشدآباد ضلع میں تشدد کے پیشِ نظر داخلی امور کی مرکزی وزارت کے سکریٹری گووِند موہن نے کل ریاست کے چیف سکریٹری اور DGP کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کی۔ مغربی بنگال کے DGP نے بتایا کہ وہاں صورتحال کشیدہ ہے، لیکن کنٹرول میں ہے اور صورتحال پر قریبی نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 150 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور وہ BSF کی امداد حاصل کر رہے ہیں، جنہیں پہلے سے وہاں تعینات کیا گیا ہے۔

اسی دوران مرکزی داخلہ سکریٹری نے کہا ہے کہ مرشدآباد میں پہلے سے تعینات کیے گئے BSF کے 300 جوانوں کے علاوہ ریاستی سرکار کی درخواست پر مزید 5 کمپنیاں بھی تعینات کی گئی ہیں۔

انہوں نے ریاستی انتظامیہ کو مزید مشورہ دیا ہے کہ وہ دیگر حساس اضلاع میں بھی پوری نگاہ رکھے اور جلد سے جلد حالات کو معمول پر لانے کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔ جناب موہن نے کہا کہ مرکز بھی صورتحال پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے ریاست کو یقین دلایا کہ وہ ضرورت پڑنے پر مزید افرادی قوت کی تعیناتی سمیت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔×