مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے R.G. Kar میڈیکل کالج اسپتال میں توڑ پھوڑ کے کل رات کے واقعے کیلئے BJP اور بائیں بازو کی پارٹیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے آج کولکاتا میں ایک پروگرام کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شر پسند، احتجاج کرنے والے طلبا کی تحریک کا حصہ نہیں تھے بلکہ وہ باہر سے آئے ہوئے تھے۔
اِس سے پہلے آج ریاست کے گورنر ڈاکٹر سی وی آنند بوس نے R.G. Kar میڈیکل کالج اسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہیں اور انھیں انصاف ملے گا۔
Site Admin | August 15, 2024 9:37 PM
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے R.G. Kar میڈیکل کالج اسپتال میں توڑ پھوڑ کے کل رات کے واقعے کیلئے BJP اور بائیں بازو کی پارٹیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے
