ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 18, 2025 9:33 PM

printer

مغربی بنگال کی ایک عدالت نے R.G Kar میڈیکل کالج عصمت دری اور قتل معاملے میں سنجے رائے کو مجرم قرار دیا ہے۔ سزا پیر کو سنائی جائے گی

مغربی بنگال میں سیالدہ کی ایک عدالت نے RG Kar میڈیکل کالج عصمت دری اور قتل معاملے میں سنجے رائے کو مجرم قرار دیا ہے۔ اِس معاملے میں سزا پیر کے روز سنائی جائے گی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ CBI کی جانب سے داخل کئے گئے شواہد سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ سنجے رائے اِس واقعے میں قصوروار ہے۔ گذشتہ برس 9 اگست کو RG Kar میڈیکل کالج کے ایک سیمینار ہال سے PGT ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ سنجے رائے کو اگلے دن کولکتہ پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ بعد میں اُسے CBI کو سونپ دیا گیا تھا۔ CBI نے چارشیٹ داخل کی تھی جس میں اُس نے سنجے رائے کو ملزم قرار دیا تھا۔ 8 اور 9 اگست کی درمیانی رات میں PGT ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کا معاملہ پیش آیا تھا۔
مغربی بنگال میں مِدنا پور میڈیکل کالج اور اسپتال کے جونیئر ڈاکٹروں نے ایک بچے کو جنم دینے کے بعد ایک خاتون کی موت کے تناظر میں 6 جونیئر ڈاکٹروں کو معطل کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔ کالج کے MSVP سمیت 12 ڈاکٹروں کو suspend کیا گیا۔ 13 ممبران پر مشتمل کمیٹی اور CID کی جانب سے ریاستی سرکار کو رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد یہ معطلی کی گئی۔ معطل کیے گئے ڈاکٹروں کے خلاف ایک FIR بھی درج کی گئی ہے۔ خواتین کمیشن کی ممبر، ڈاکٹر ارچنا مجمدار نے آج مدناپور میڈیکل کالج کے حکام سے ملاقات کی۔ جونیئر ڈاکٹروں نے بھی محترمہ مجمدار سے ملاقات کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں