مغربی بنگال میں کولکاتا کے RG Kar میڈیکل کالج اسپتال میں کل رات کی توڑ پھوڑ کے سلسلے میں جن 26 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے، اُن میں سے 9 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
اِدھر CBI کی ایک ٹیم، خاتون ڈاکٹر کی آبروریزی اور وحشیانہ ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کیلئے وہاں پہنچ گئی ہے۔ CBI کی ایک اور ٹیم نے مذکورہ ڈاکٹر کی رہائش گاہ پر اُن کے والدین سے ملاقات کی۔ CBI کے ذرائع کے مطابق آبروریزی اور قتل کیس کے سلسلے میں آج 8 ڈاکٹروں سے پوچھ تاچھ کی گئی۔
پوسٹ مارٹم سے وابستہ تین ڈاکٹروں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ CBI، میڈیکل کالج اور Chest ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سے بھی پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔
Site Admin | August 15, 2024 9:46 PM
مغربی بنگال پولیس نے کولکاتا میں ایک میڈیکل کالج اسپتال میں کل رات کے توڑ پھوڑ کے واقعے کے سلسلے میں 9 افراد کو گرفتار کیا ہے
