مغربی بنگال میں کولکاتہ کے چاندنی چوک علاقے میں پولیس اور ڈاکٹروں کے درمیان اس وقت جھڑپیں ہونے کے واقعات پیش آئے، جب احتجاجی ڈاکٹرز RG Kar میڈیکل کالج کی متاثرہ کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر میں درگا پوجا پنڈال یاترا Avaya پریکرما شروع کرنے والے تھے۔
کل مغربی بنگال جونیئر ڈاکٹر فرنٹ کے جونیئر ڈاکٹروں نے اعلان کیا تھا کہ آبرو ریزی و قتل کی شکار ڈاکٹر اور جنوبی 24 پرگنہ ڈسٹرکٹ کے جے نگر کے Kultali علاقے کی وحشیانہ پن و بربریت کی شکار چوتھی کلاس کی طالبہ کیلئے انصاف اور تیزی سے قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پوجا پریکرما گریٹر کولکاتہ کے شمال سے جنوب تک نکالی جائے گی۔ کولکاتہ کے 7 جونیئر ڈاکٹرز اور شمالی بنگال میڈیکل کالج و اسپتال کے 2 ڈاکٹرز غیر معینہ بھوک ہڑتال پر ہیں۔
اِن ڈاکٹرز کی حالت آہستہ آہستہ بگڑتی جارہی ہے۔ دوسری طرف مغربی بنگال کے میڈیکل کالجوں کے سینئر اساتذہ بڑے پیمانے پر علامتی استعفے پیش کررہے ہیں۔x