ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 15, 2024 2:39 PM

printer

مغربی بنگال میں سی بی آئی نے کَل آر جی کَر میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور تالا پولیس اسٹیشن کے سابق آفیسر انچارج کو کولکاتہ کی ایک ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔

مغربی بنگال میں مرکزی تحقیقاتی بیورو CBI نے کَل آر جی کَر میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور Tala پولیس اسٹیشن کے سابق آفیسر انچارج ابھیجیت مَنڈل کو کولکاتہ کی ایک ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ اُن پر ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے، تحقیقات میں گمراہ کن رویہ اختیار کرنے اور FIR درج کرانے میں تاخیر کے الزامات ہیں۔ سی بی آئی نے ابھیجیت منڈل سے اُن کی گرفتاری سے پہلے کئی گھنٹے پوچھ تاچھ کی۔ اِس سے پہلے سی بی آئی نے آرجی کر اسپتال میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق ایک الگ کیس میں سندیپ گھوش کو گرفتار کیا۔

CBI، کولکاتہ پولیس کے مزید دو عہدیداروں کے بارے میں بھی چھان بین کررہی ہے۔ اس کے علاوہ،CBI تالہ پولیس اسٹیشن کے ایک سب انسپکٹر سے بھی پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں