ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 17, 2024 10:13 PM

printer

مغربی بنگال میں رنگا پانی ریلوے جنکشن کے نزدیک ریل حادثے کے بعد بارسوئی-نیو جلپائی گڑی ریل سیکشن پر ریل ٹریفک متاثر ہوا ہے

مغربی بنگال میں رنگا پانی ریلوے جنکشن کے نزدیک ریل حادثے کے بعد بارسوئی-نیو جلپائی گڑی ریل سیکشن پر ریل ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ کٹیہار کے ڈویژنل ریل منیجر سریندر کمار نے بتایا کہ یہ حادثہ مذکورہ سیکشن کی ڈاؤن لائن پر ہوا۔
ڈبرو گڑھ- نئی دلّی راجدھانی ایکسپریس
اور ہاوڑہ- نیوجلپائی گڑی وندے بھارت ایکسپریس
سمیت 9 ریل گاڑیوں کا راستہ بدل کر اُنھیں نیوجلپائی گڑی- سلی گڑی- باگ ڈوگرہ- Aluabari ریل سیکشن کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد بارسوئی- جلپائی گڑی ریل سیکشن پر مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر کئی ٹرینیں رکی ہوئی ہیں۔ اِن میں گوہاٹی، اگرتلہ اور شمال مشرق جانے والی ریل گاڑیاں شامل ہیں۔
ڈویژنل ریل منیجر نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے دو ریل گاڑیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اِن میں رادھیکا پور- سلی گڑی انٹر سٹی ایکسپریس شامل ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں