مغربی بنگال میں ایجی ٹیشن چلانے والے جونیئر ڈاکٹروں نے سرکار کے زیرانتظام اسپتالوں میں کل سے اپنی ہڑتال جزوی طور پر ختم کرنے اور ایمرجنسی اور ضروری خدمات میں کام پر واپس آنے کا اعلان کیاہے۔ ریاستی سرکار کی جانب سے اُن کے بیشتر مطالبات تسلیم کئے جانے کے تناظر میں ایسا ہوا ہے۔ یہ ڈاکٹر 9 اگست کو RG Kar میڈیکل کالج اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر کی آبرو ریزی اور قتل کے تناظر میں پچھلے 41 دن سے کام روکو ایجی ٹیشن پر تھے۔ اِن ڈاکٹروں نے اپنی جنرل باڈی کی میٹنگ کے بعد کہا کہ مغربی بنگال میں سیلاب کی صورتحال کے مدنظر اور ریاستی سرکار کی جانب سے اُن کی بعض مانگوں پر رضامند ہونے کے بعد جونیئر ڈاکٹر کَل سے جزوی طور پر ایمرجنسی اور لازمی خدمات کے شعبوں میں کام کرنے لگیں گے۔ ادھر مغربی بنگال سرکار نے کولکاتہ پولیس کے سربراہ ونیت گوئل کا تبادلہ کردیاہے اور اُن کی جگہ منوج کمار ورما کو مقرر کیاہے۔ اس کے علاوہ محکمہئ صحت کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو بھی ہٹادیاگیاہے۔
Site Admin | September 20, 2024 9:43 AM
مغربی بنگال میں جونیئر ڈاکٹر اپنی ہڑتال جزوی طور پر ختم کرکے کام پر واپس آجائیں گے
