ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 14, 2025 10:35 PM

printer

مغربی بنگال میں بی ایس ایف کے جنوبی بنگال کے آئی جی رَوی گاندھی نے آج وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف احتجاجوں کے تناظر میں مرشد آباد کے شمشیر گنج کا دورہ کیا

مغربی بنگال میں سرحدی سلامتی فورس BSF کے جنوبی بنگال کے IG رَوی گاندھی نے آج وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف احتجاجوں کے تناظر میں مرشد آباد کے شمشیر گنج کا دورہ کیا۔ انہوں نے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا۔

اِدھر جنوبی 24 پرگنہ ضلعے کے بھنگڑ علاقے میں اِس معاملے پر احتجاج ہوا۔ پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ کچھ گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی گئی۔

دوسری طرف BJP نے آج مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی کے وقف ترمیمی ایکٹ کے متعلق بیان پر اُن کی سخت نکتہ چینی کی۔

نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، پارٹی ترجمان سدھانشو تریویدی نے کہا کہ محترمہ بنرجی کا یہ بیان کہ اُن کی حکومت ریاست میں اِس قانون کو نافذ نہیں کرے گی، آئین کی توہین ہے۔ جناب تریویدی نے مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ پر لوگوں کو خوش کرنے کی سیاست میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں