July 9, 2024 9:23 PM

printer

مغربی بنگال میں اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے آخری تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ کَل، چار سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے

مغربی بنگال میں اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے آخری تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ کَل، چار سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 35 امیدوار میدان میں ہیں اور ووٹوں کی گنتی 13 جولائی کو کی جائے گی۔
مغربی بنگال ریاستی اسمبلی کی چار سیٹوں پر کَل ضمنی انتخابات ہوں گے۔ رائے گنج، رانا گھاٹ دَکشن، باگڑا اور مَنِک تَلا میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 94 ہزار 600 رائے دہندگان اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ووٹنگ کیلئے ایک ہزار 97 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
ضمنی انتخابات میں رائے گنج سے دس اور رانا گھاٹ دَکشن سیٹ سے سات امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ وہیں باگڑا اور مَنِک تَلا سے 9-9 امیدواروں کی قسمت کَل EVM مشینوں میں بند ہوجائے گی۔
ضمنی انتخابات کیلئے مرکزی فورسز کی 70 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ اِن سیٹوں پر اصل مقابلہ ترنمول کانگریس اور BJP کے درمیان ہے۔
رائے گنج اور باگڑا سیٹوں پر کانگریس نے اپنے امیدوار اتارے ہیں جبکہ بائیں بازو کی جماعتوں نے رائے گنج کو چھوڑ کر تینوں سیٹوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ مغربی بنگال میں حال ہی میں اختتام پذیر لوک سبھا انتخابات میں بے حد خراب کار کردگی کے بعد BJP کَل ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپنا پورا زور لگائے گی۔ووٹنگ صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں