مغربی بنگال سرکار نے سنجے روئے کو عمرقید کی سزا سنائے جانے کے خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اور اُسے سزائے موت دیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے، کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ پچھلے سال اگست میں کولکاتہ کے R.G. Kar میڈیکل کالج اسپتال میں ایک خاتون جونیئر ڈاکٹر کی آبرو ریزی اور قتل کیس میں سنجے روئے کو قصوروار قرار دیا گیا تھا۔ ریاست کے ایڈووکیٹ جنرل کِشور دَتّہ نے اِس سلسلے میں جسٹس دیوانشو باسَک اور جسٹس Shabbar Rashidi کی ڈویژن بینچ سے رجوع کیا۔ مذکورہ بینچ نے ریاستی سرکار کی درخواست سماعت کیلئے قبول کرلی ہے۔ ریاست کی وزیرِ اعلیٰ ممتابنرجی نے کَل یہ اعلان کیا تھا کہ ریاستی سرکار مجرم کو سزائے موت دیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے، کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی۔ محترمہ ممتابنرجی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اُن کا یہ ماننا ہے کہ یہ ایک وحشیانہ جرم ہے اور اِس کیلئے موت کی سزا دی جانی چاہیئے۔
Site Admin | January 21, 2025 2:38 PM
مغربی بنگال سرکار نے RG Kar آبرو ریزی اور قتل کیس کے مجرم سنجے روئے کیلئے سزائے موت کا مطالبہ کرتے ہوئے، کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے
