ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 17, 2024 9:21 AM

printer

مغربی بنگال حکومت نے کولکاتہ عصمت دری اور قتل کی متاثرہ کیلئے انصاف کا مطالبہ کررہے ڈاکٹروں کی چار مانگوں میں سے تین کو مان لیا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ریاستی سرکار نے احتجاج کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں کی چار مانگوں میں سے تین کو مان لیا ہے۔ کَل رات کالی گھاٹ میں اپنی رہائش گاہ پر جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد  نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے محترمہ بنرجی نے کہا کہ ڈاکٹروں کی مانگوں کے پیش نظر کولکاتہ پولیس کمشنر ونیت گوئل کو ہٹا دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پولیس فورس میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ آج دوپہر کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اس کا اطلاق کیاجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ DC ناتھ کا تبادلہ کیا جارہا ہے اور طبی تعلیم کے ڈائریکٹر(DME) اور صحت خدمات کے ڈائریکٹر DHS کو بھی ہٹایا جارہا ہے۔ محترمہ بنرجی نے کہا کہ ڈاکٹروں کا ایک مطالبہ پہلے سے ہی زیر سماعت ہے۔

وزیراعلیٰ نے جونیئر ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آجائیں۔ کولکاتہ میں جونیئر ڈاکٹرس، عصمت دری اور قتل کیس میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں۔ دھرنا منچ پر واپس آنے کے بعد احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا کہ ریاستی سرکار کے یہ فیصلے اُن کی تحریک کی فتحیابی کی عکاسی کرتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جب تک کہ سرکار کی یہ یقین دہانی حقیقت نہیں بن جاتی ہے تب تک دھرنا اور کام نہ کرنے کا عمل جاری رہے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں