مغربی بنگال اسمبلی نے Aparajita خواتین اور بچوں (مغربی بنگال فوجداری قوانین کے ترمیمی) بل 2024 کو آج صوتی ووٹ سے منظوری دے دی ہے۔ اب اِس بل کو ریاست کے گورنر کی منظوری کیلئے بھیجا جائے گا، جس کے بعد اِس بل کو بھارت کے صدر جمہوریہ کو بھیجا جائے گا۔ یہ بل، اگست میں سرکار کے زیر انتظام RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال کی ایک خاتون ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے تناظر میں پیش کیا گیا تھا۔ ایوان میں بحث کے دوران، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بل میں سزائے موت کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آبروریزی اور جنسی طور پر ہراساں کرنے پر جرم کیلئے بل میں سخت ترین سزا کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
Site Admin | September 3, 2024 9:44 PM