مغربی ایشیا میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، کیونکہ اسرائیل نے، ایران میں فوجی ٹھکانوں پر کچھ حملے کئے ہیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ تہران میں تیز آواز کے کچھ دھماکے ہوئے۔ ایران میں اِن حملوں سے ہوئے نقصانات کے بارے میں کوئی فوری اطلاع نہیں ہے۔
اسرائیل کی دفاعی فوجوں کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ حملے، ایران کی طرف سے یکم اکتوبر کو کئے گئے، بیلیسٹک میزائل حملے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔
شام کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں، شام کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بھی کچھ فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اِسی دوران مقامی میڈیا کے مطابق عراق نے اسرائیلی حملوں کے بعد، مزید کوئی نوٹس جاری ہونے تک سبھی پروازوں کو معطل کردیا ہے۔
امریکہ نے ایران پر کئے گئے اِن حملوں میں، کسی طرح ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔×