ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 3, 2024 10:54 AM

printer

مغربی ایشیا میں کشیدگی بڑھنے کے سبب عالمی فضائی سفر میں خلل پڑ رہا ہے۔

مغربی ایشیاء میں کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے عالمی ہوائی سفر میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ فلائٹ راڈار-24  کے ڈاٹا کے مطابق دنیا بھر کی ایئر لائنس یا تو اپنی پروازیں کسی اور راستے کی طرف منتقل کررہی ہیں یا انہیں منسوخ کررہی ہیں۔ جبکہ لبنان، اسرائیل اور کویت میں علاقائی ہوائی اڈوں کو طویل تاخیر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ حالیہ واقعات کے پیش نظر یوروپی یونین ہوائی بازی کے تحفظ کی ایجنسی نے یورپ کی سبھی ایئر لائنس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایرانی ہوائی حدود سے گریز کریں۔ اس ایڈوائزری میں، جو اس ماہ کے آخر تک جاری رہے گی، کسی بھی بلندی پر ایران کے ہوائی حدود سے پرواز کرنے کے خلاف فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا گیا ہے۔ ان پیش رفت کے دور رَس اثرات مرتب ہورہے ہیں، جن میں ہوا بازی کے اہم عالمی مرکز، دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 85 فیصد روانگی پروازوں میں تاخیر کی خبر ہے، کیونکہ ہوائی کمپنیوں کو مشرق وسطی کی ہوائی حدود سے گریز کرنا پڑرہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں