مغربی ایشیا میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ حماس اور حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی تیز ہو رہی ہے، جس نے خطے ایک وسیع تنازعہ کی طرف ڈھکیل دیا ہے۔
اسرئیلی فوج نے شمالی غزہ میں واقع ایک زیر زمین کمپاؤنڈ پر کئے گئے ایک ہوائی حملے میں غزہ پٹی میں حماس کی حکومت کے سر براہ Rawhi Mushtaha کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی دفاعی فورسز کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اس حملے میں Mushtaha کے ساتھ حماس کے دیگر دو سینئر رہنما بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ حماس نے ابھی تک اسرائیلی فوج کی جانب سے کئے گئے اس دعوے پر اپنا ردِ عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
جنگی حالات میں مزید تیزی آنے کے سبب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں واقع 20 سے زائد گاؤں کو خالی کرنے کو کہا ہے جن میں صوبائی راجدھانی Nabatieh بھی شامل ہے جِس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف بڑی کارروائی ہو سکتی ہے۔
اس سے قبل اسرائیل کی فوفیا اکائیوں کی زیر ہدایت اسرائیلی لڑاکو طیاروں نے بیروت میں واقع حزب اللہ کے فوفیہ شعبہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔ اس حملہ میں حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کی جانے والی نگرانی اور کارروائی کیلئے ضروری فوفیہ معلومات اکٹھا کرنے والے ذزائع، بنیادی ڈھانچہ اور ان کو استعمال کرنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
اس سے پہلے اسرائیل نے مرکزی بیروت میں ایک ہوائی حملے کیا تھا جو لبنان کی پارلیمنٹ کے قریب کیا جانے والا ایسا پہلا حملہ ہے۔ لبنان میں سرکاری اہلکاروں کے مطاق اس حملے میں 6 افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ گزشتہ رات اسرائیل کی طرف سے کئے گئے سلسلہ وار حملوں کے بعدکیا گیا ہے جن میں سے پانچ حملے حزب اللہ کے مضبوط گڑھ Dahieh کے مضافات میں کئے گئے۔ X