ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 10, 2024 9:43 PM

printer

معروف صنعتکار رَتن ٹاٹا کی آخری رسومات ممبئی کے وَرلی شمشان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں

سرکردہ صنعت کار اور انسان دوست شخصیت رتن ٹاٹا کی آخری رسومات، آج پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی میں ادا کر دی گئیں۔ رتن ٹاٹا کا، کل ممبئی کے ایک اسپتال میں 86 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ انہوں نے اپنی انتھک محنت سے ٹاٹا گروپ کو عالمی سطح پر ایک منفرد پہچان دلائی۔
بین الاقوامی سطح پر مقبول بھارت کے کاروباری رہنماؤں میں سے ایک رتن ٹاٹا کی آخری رسومات، آج شام وَرلی کے شمشان میں پارسی رسم و رواج کے مطابق ادا کی گئیں۔ زندگی کے مختلف شعبوں وابستہ افراد اِس میں شامل ہوئے۔ مرکزی وزیر امت شاہ اور پیوش گوئل، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سمیت دیگر معزز شخصیات نے اُن کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ مہاراشٹر حکومت نے رتن ٹاٹا کے انتقال پر آج ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا تھا۔ مہاراشٹر کی کابینہ نے آج ایک تجویز منظور کی ہے، جس میں مرکزی حکومت سے رتن ٹاٹا کو بھارت رتن سے سرفراز کیے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں