معروف صحافی، ادیب، فلمساز اور راجیہ سبھا کے سابق ممبر پارلیمنٹ Prtish Nandy کا حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ممبئی میں کَل اُن کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ کَل شام اُن کی آخری رسوم ادا کی گئیں۔ Prtish Nandy انگریزی میں اپنی عمدہ تخلیقات کیلئے معروف ہیں۔ انھوں نے بنگالی، اردو اور پنجابی سے کئی نظمیں انگریزی زبان میں ترجمہ بھی کیں۔ اُنھیں اُن کی ادبی خدمات کیلئے 1977 میں پدم شری ایوارڈ دیا گیا۔1990 میں دور درشن پر وہ Prtish Nandy شو پیش کرتے تھے جس میں انھوں نے کئی اہم شخصیات کا انٹرویو لیا۔ اُن کے انتقال پر فلم صنعت سوگوار ہے۔
Site Admin | January 9, 2025 9:20 PM
معروف صحافی، ادیب، فلمساز اور راجیہ سبھا کے سابق ممبر پارلیمنٹ Prtish Nandy کا حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ممبئی میں کَل اُن کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا
