معدنیات کے مرکزی وزیر جی کرشن ریڈی نے، نئی دلی میں ساحل سمندر کے نزدیک معدنیات کے بلاکس کی نیلامی کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ نیلامی کے پہلے مرحلے میں بحرہئ عرب اور انڈمان کے سمندر میں پھیلے معدنیات کے 13 بلاکس شامل ہیں۔ یہ معدنیات بنیادی ترقی، اعلیٰ تکنیکی مینوفیکچرنگ اور ماحول کیلئے سازگار توانائی کی منتقلی کیلئے اہم ہیں۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ دنیا میں کچھ ہی ممالک ساحل سمندر کے نزدیک کان کنی کو ترجیح دیتے ہیں اور بھارت بھی اِس میں شامل ہے۔ جناب ریڈی نے مزید کہا کہ cobalt، nickel، تابنا اور Magnese جیسے اہم معدنیات کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور مستقبل میں بھارت میں اس کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا بھارت بہت جلد معدنیات سے معلق اپنے ایک کمیشن کا آغاز کرے گا جو ملک کی عالمی موجودگی کویقینی بنائے گا اور گھریلو سپلائی چین کو مستحکم کرے گا۔
مرکزی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ بھارت بہت جلد اہم معدنیات کی عالمی منڈی میں ایک کلیدی ملک بن جائے گا جس سے اہم معدنیات کی درآمد پر انحصار بھی کم ہوجائے گا۔ انہوں نے سبھی فریقوں سے اپیل کی کہ وہ ساحل سمندر کے نزدیک کان کنی میں ملک کو عالمی قوت بنانے کیلئے مل کر کام کریں اور آگے آئیں۔