ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 14, 2024 9:56 PM

printer

معاشیات کے شعبے میں نوبیل پرائز امریکہ میں مقیم ماہرین اقتصادیات Daron Acemoglu، سائمن جونسن اور جیمس روبنسن کو دیا گیا ہے

معاشیات میں 2024 کا نوبیل پرائز امریکہ میں مقیم ماہرین اقتصادیات Daron Acemoglu، سائمن جونسن اور جیمس روبنسن کو اُن کی انتہائی اختراعی نوعیت کی اِس تحقیق کیلئے دیا گیا ہے کہ ادارے کس طرح خوشحالی کا باعث ہوتے ہیں۔ سائنس سے متعلق رائل سوئیڈش اکیڈمی نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، عدم مساوات کو کم کرنے اور قانون کی بالادستی کو بہتر بنانے میں مضبوط سماجی اداروں کے رول کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں اُن کے کام کی ستائش کی۔ اِس ایوارڈ کے تحت اُن کی اِس تفہیم سے متعلق خدمات کا اعتراف کیا گیا کہ ادارہ جاتی معیار کس طرح عالمگیر ترقی پر اثر انداز ہوتا ہے۔
اَلفرڈ نوبیل کی یاد میں اقتصادی سائنسز کے شعبے میں Sveriges Riksbank انعام کے طور پر معروف یہ باوقار ایوارڈ اِس برس دیئے جانے والا آخری انعام ہے اور اِس انعام کے تحت ایک کروڑ دس لاکھ سوئیڈش Kronas دیئے جائیں گے جن کی مالیت 11 لاکھ امریکی ڈالر ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں