July 21, 2024 2:59 PM

printer

معاشرے میں اساتذہ اور روحانی پیشواؤں کے اہم رول کو تسلیم کرتے ہوئے آج گرو پورنیما منائی جارہی ہے

آج گروپورنیما منائی جارہی ہے، جسے ویاس پورنیما کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ تہوار روحانی اور تعلیمی اساتذہ کیلئے وقف ہے۔ اِس موقعے پر لوگ اُن گرو صاحبان کو یاد کرتے ہیں اور تشکر کا اظہار کرتے ہیں جو اپنی دانشمندی اور آشیرواد سے اُن کی رہنمائی کرتے ہیں اور اُن کی زندگی کو نکھارتے ہیں۔

بھگوان بدھ نے بودھی درخت کے نیچے نِروان حاصل کرنے کے بعد اِس موقعے پر اپنا پہلا خطاب کیا تھا۔  بھگوان بدھ، بودھ گیا سے سارناتھ گئے تھے اور مکمل چاند کے دن اپنا پروَچن دیا تھا۔ اِسی لئے بھگوان بدھ کے پیروکار اِس دن اُن کی پوجا ارچنا کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گرو پورنیما کے موقعے پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر اِس سلسلے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ گروپورنیما اشاڑھ مہینے کے مکمل چاند کے دن ہوتی ہے۔ اِس موقعے پر لوگ اپنے اساتذہ اور روحانی پیشواؤں کے تئیں تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں