غزہ میں جاری جنگ کے سبب کشیدگی کو دور کرنے کی ایک کوشش کے تحت مصر نے ایک نئی تجویز پیش کی ہے، جس کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک مرتبہ پھر جنگ بندی بحال کرنا ہے۔ مصر کی تجویز کے مطابق ایک مرحلہ وار طریقے سے یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی اور امکانی انخلاء متعارف کیا جائے گا اور اس میں حماس سے کہا گیا ہے کہ وہ ہر ہفتے یرغمال بنائے گئے پانچ اسرائیلی افراد کو رہا کرے۔ مجوزہ طریقہ کار کے تحت اسرائیل یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے پہلے ہفتے کے بعد جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کو نافذ کرے گا۔ سکیورٹی ذرائع نے خبر دی ہے کہ امریکہ اور حماس نے اس تجویز پر رضامندی کا اظہار کیا ہے، جبکہ اسرائیل کو ابھی اس پر ردعمل دینا ہے۔ گزشتہ منگل کو حماس کے خلاف اسرائیل کی جانب سے فضائی اور زمینی کارروائیاں ایک مرتبہ پھر شروع کئے جانے کے بعد زبردست لڑائی کے پیش نظر یہ تجویز سامنے آئی ہے۔
Site Admin | March 25, 2025 9:34 AM
مصر نے موجودہ غزہ تنازعے میں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے نئی تجاویز کی پیشکش کی ہے
