مشہور ومعروف لوک گلوکارہ شاردہ سنہا کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ کل بہار کے پٹنہ میں ادا کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے یہ اعلان کیا ہے۔ شاردہ سنہا کا جسد خاکی نئی دلی کے ایمس سے پٹنہ لایاگیا ہے۔ شاردہ سنہا کے بیٹے انشومن سنہا نے مطلع کیا ہے کہ اُن کی والدہ آخری رسومات دریائے گنگا کے کنارے پٹنہ میں گلابی گھاٹ پر ادا کی جائیں گی۔ بی جے پی صدر اور مرکزی وزیرصحت جے پی نڈا کل پٹنہ پہنچیں گے اور مقبول لوک گلورہ کی رہائش گاہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔
Site Admin | November 6, 2024 2:46 PM