مشرقی بحری کمان کی سرپرستی میں مالابار 2024 کی افتتاحی تقریب کل وشاکھاپٹنم میں، بھارت کے بحری جہاز سَت پورہ میں منعقد ہوئی۔ یہ کثیر ملکی، 28ویں بحری مشق 18 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
آسٹریلیا، جاپان اور امریکہ کی بحریائیں، فیلڈ تربیت کی مشق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کررہی ہیں۔ساحل پر کی جانے والی سرگرمیوں کے بعد خلیج بنگال میں سمندری مشقیں کی جائیں گی۔ان مشقوں کا آغاز امریکہ اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مشق کے طور پر 1992 میں کیاگیاتھا۔