October 16, 2024 9:26 AM

printer

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے کَل نئی دلی میں وقف ترمیمی بل 2024 پر تبادلہ خیال کیا

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے کَل نئی دلی میں وقف ترمیمی بل 2024 پر تبادلہ خیال کیا۔ اِس میٹنگ کی صدارت،   لوک سبھا کے ممبر پارلیمنٹ جگدمبِکا پال نے کی۔

اِس کمیٹی نے اقلیتی امور کی وزارت کے نمائندوں سے، بل کے تعلق سے زبانی شواہد حاصل کیے، جس کا مقصد خامیوں پر قابو پانا، انتظامیہ اور وقف کی جائیدادوں کے بندوبست میں بہتری لانا ہے۔

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی، جسے اس بل کو مزید جانچ پڑتال کے لیے بھیجا گیا ہے، اِس سال پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں