October 19, 2024 3:36 PM

printer

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نیشنل کانفرنس کے اعلیٰ رہنما مبارک گُل کو جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عبوری اسپیکر کے طور پر حلف دلایا ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نیشنل کانفرنس کے اعلیٰ رہنما مبارک گُل کو جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عبوری اسپیکر کے طور پر حلف دلایا ہے۔ وہ سری نگر میں عیدگاہ حلقے سے کامیاب ہوئے ہیں۔ انھیں آج راج بھون میں ایک تقریب میں حلف دلایا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، نائب وزیراعلیٰ سریندر چودھری، سکینہ یَتّو، جاوید ڈار، جاوید رعنا اور ستیش شرما سمیت کابینہ وزیر بھی موجود تھے۔ مبارک گُل کو جموں و کشمیر اسمبلی کا عبوری اسپیکر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ کل جموں کشمیر اسمبلی کے لئے منتخب ہونے والے نئے ممبروں کو حلف دلائیں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں