October 19, 2024 9:33 PM

printer

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما مبارک گُل نے نئی منتخبہ اسمبلی کے عبوری اسپیکر کی حیثیت سے حلف لیا ہے

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما مبارک گُل نے نئی منتخبہ اسمبلی کے عبوری اسپیکر کی حیثیت سے حلف لیا ہے۔ سرینگر میں واقع عیدگاہ اسمبلی حلقے سے منتخب ہوئے جناب گُل کو کل عبوری اسپیکر مقرر کیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سرینگر میں راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اُنہیں عہدے کا حلف دلایا۔ جناب گُل آئندہ پیر کے روز جموں و کشمیر اسمبلی کے نو منتخب ارکان کو حلف دلائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں