مرکز نے سینٹرل انڈسڑیل سیکورٹی فورسCISF کی دو نئی ریزرو بٹالین کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔ اس طرح بٹالین کی کل تعداد 13 سے 15 ہو جائے گی۔ ایک بیان میں داخلی امور کی وزارت نے کہا ہے کہ ہر نئی بٹالین تقریباً ایک ہزار 25 مختلف رینکس کے اہلکاروں پر مشتمل ہوگی۔ سینئر کمانڈنٹ سطح کا ایک افسر اس کی قیادت کرے گا۔ تربیت یافتہ اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تشکیل دے کر CISF کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے میں یہ نئی بٹالینس اہم رول ادا کریں گی تاکہ داخلی سیکورٹی سے متعلق ضروریات کو فوری طور پر پورا کیا جاسکے۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ یہ ریزرو بٹالینس خاص طور پر اُن تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل ہیں، جنھوں نے زیادہ سیکورٹی والی جیلوں اور اسی طرح کی دیگر مقامات کی سیکورٹی خدمات انجام دی ہیں۔x
Site Admin | January 15, 2025 3:13 PM