وزارت خزانہ نے بھارتی کمپنیوں کی جانب سے تمسکات کو براہ راست شامل کیے جانے میں آسانی پیدا کرنے کی غرض سے 1956 کے Securities Contracts Regulation ضابطوں میں ترمیم کی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی ترمیمات سے ابھرتی ہوئی صنعتوں اور ٹکنالوجی کے شعبوں میں بھارتی اسٹارٹ اَپس اور کمپنیوں کے لیے عالمی سرمایے کا حصول آسان ہوجائے گا۔ اس سے بھارتی کمپنیوں کو دوسری منڈیوں میں رسائی حاصل کرنے میں بھی سہولت ہوگی۔ وزارت نے اِس سلسلے میں کل ایک Gazette نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔