September 3, 2024 10:16 AM

printer

مرکز نے 23 ویں لاء کمیشن کی تشکیل کو نوٹیفائی کردیا ہے۔

مرکز نے 23 ویں لاء کمیشن کی تشکیل کو نوٹیفائی کردیا ہے۔ اِس کمیشن کی مدت 31 اگست 2027 تک تین سال کے لیے ہوگی۔ مذکورہ کمیشن میں ایک کُل وقتی چیئرپرسن اور ممبر سکریٹری سمیت 4 کُل وقتی ارکان ہوں گے۔

قانونی امور کے محکمے کے سکریٹری اور قانون سازی محکمے کے سکریٹری مذکورہ پینل کے ex-officio ارکان ہوں گے۔ لاء کمیشن میں 5 جز وقتی ارکان مقرر  کئے جا سکیں گے۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے موجودہ جج صاحبان، لاء کمیشن کے چیئرپرسن اور ارکان ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کے ارکان، سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ سے ریٹائر ہونے کی تاریخ تک یا کمیشن کی مدت ختم ہونے تک، جو بھی پہلے ہو، کُل وقتی بنیاد پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں