ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 16, 2024 9:37 PM

printer

مرکز نے 2025-26 کیلئے ربیع فصلوں کیلئے کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اُس نے وارانسی پنڈت دین دیال اپادھیائے کثیر رخی پروجیکٹ کو بھی منظوری دے دی ہے

سرکار نے آج مارکیٹنگ سیزن 2025-26 کیلئے ربیع فصلوں کی کم از کم امدادی قیمتوں MSP میں اضافے کو منظوری دی ہے۔ نئی دلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں لئے گئے کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنَو نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے کسانوں کی منافع بخش قیمتوں کو یقینی بنانے کیلئے ربیع کی فصلوں کی MSP میں اضافہ کیا ہے۔

جناب ویشنَو نے کہا کہ سرکار نے اترپردیش میں گنگا ندی پر ایک نئے ریل اور سڑک پل سمیت وارانسی-  پنڈت دین دَیال اُپادھیائے ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ کی تعمیر کی بھی منظوری دی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اِس پروجیکٹ سے کنکٹی ویٹی میں اضافہ ہوگا، لاجسٹکس کی قیمتوں میں اور تیل کی درآمدات میں کمی آئے گی اور CO2 کا اخراج بھی کم ہوگا۔ اس پروجیکٹ سے تعمیراتی مرحلے میں تقریباً 10 لاکھ دنوں کیلئے براہ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر 2 ہزار 642 کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور اِسے چار برسوں میں مکمل کیا جائے گا۔

مرکزی کابینہ نے مرکزی سرکار کے ملازمین کے مہنگائی بھتے DA اور پنشن یافتگان کے مہنگائی امداد DR میں 3 فیصد اضافے کو منظوری دی ہے۔

جناب ویشنو نے کہا کہ DA اور DR میں اضافے سے مرکزی سرکار کے 49 لاکھ سے زیادہ ملازمین اور 64 لاکھ سے زیادہ پنشن یافتگان کو فائدہ ہوگا۔ اس سے سرکاری خزانے پر سالانہ 9 ہزار 448 کروڑ روپے کا بوجھ بڑھے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں