ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 7, 2024 9:44 PM

printer

مرکز نے 2025 تک ملک کو تپ دِق سے پاک بنانے کیلئے، تپ دِق کو جڑ سے ختم کرنے کی 100 روزہ ملک گیر مہم شروع کی ہے

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے آج کہا ہے کہ تپ دِق سے پاک بھارت کے نشانے کو حاصل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ ہریانہ کے پنجکلہ سے تپ دِق کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی 100 روزہ ملک گیر مہم کا افتتاح کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ تپ دِق کوجڑسے اکھاڑ پھینکنے کا پروگرام 2025تک ملک کو تپ دِق سے پاک ملک بنانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ TB کے مریضوں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے فوائد موصول ہو رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ تپ دِق کے مریضوں کو ہر ماہ ایک ہزار روپئے دیئے جارہے ہیں۔
اِس موقع پر ہریانہ کے وزیر اعلیٰ Nayab سنگھ سینی اور صحت کی وزیر کماری آرتی سنگھ راؤ بھی موجود تھے۔ یہ مہم 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 347 ضلعوں میں شروع کی گئی ہے۔
مہم میں تپ دِق کے معاملات کا پتہ لگانے، علاج میں ہونے والی تاخیر کو کم کرنے اور بالخصوص زیادہ خطرے والے گروپوں کے تعلق سے علاج کے نتائج کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ TB کے زیادہ معاملات والے ضلعوں پر توجہ مرکوز کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی 100 روزہ خصوصی مہم کے افتتاح کے ساتھ ہی تپ دِق کے خلاف ملک کی لڑائی اور زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ بھارت TB سے کثیر سطحی طریقے پر لڑائی لڑ رہا ہے جس میں مریضوں کو دیا جانے والا تعاون کو ڈبل کیا گیا ہے، جَن بھاگیداری، نئی سے نئی دوائیں، ٹیکنالوجی کا استعمال اور تشخیص کے بہتر آلات شامل ہیں۔ انھوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ TB کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے مل کر سامنے آئیں اور اپنی جانب سے اپنی حصے داری ادا کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں